ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپورمیں لوک آیوکتہ کے جال میں پھنسا پی ڈی او

کنداپورمیں لوک آیوکتہ کے جال میں پھنسا پی ڈی او

Wed, 13 Dec 2023 12:10:33    S.O. News Service

کنداپور 13 / دسمبر (ایس او نیوز) بیلور گرام میں پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر کی ذمہ داری نبھانے والے جینت کو لوک آیوکتہ نے رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کیا.

بتایا جاتا ہے کہ حکومت کی بسوا ہاوسنگ اسکیم کے تحت جن لوگوں کو گھروں کی تعمیر کے لئے امدادی فنڈ کی قسطیں ادا کی جا رہی تھیں ان لوگوں سے پی ڈی او جینت بطور رشوت دس ہزار روپے طلب کرتا تھا ۔  اس تعلق سے شکایت ملنے پر لوک آیوکتہ نے جال بچھایا اور تھکٹّے جنکشن کے پاس شکایت کنندہ سے رشوت کی رقم دس ہزار روپے وصول کرتے وقت لوک آیوکتہ پولیس نے اسے دبوچ لیا ۔ 


Share: